Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

الزائمر بیماری کے علاج کے لیے ایران نے پہلی ہربل دوا تیار کر لی

الزائمر بیماری کے علاج کے لیے ایران نے پہلی ہربل دوا تیار کر لی


 الزائمر بیماری کے علاج کے لئے ایرانی طبی ماہرین کے ذریعے تیار کی گئی پہلی ہربل دوا میلی ٹروبیک کی تقریب رونمائی میں کہ جو تہران کے مضافاتی صوبے البرز کے صدرمقام کرج کے ایک ریسرچ سینٹر میں منعقد ہوئی ایران کے وزیرصحت قاضی زادہ ہاشمی  نے کہا کہ ضرورت کی نوے فیصد دوائیں ایران میں تیار کی جاتی ہیں اور ہم ایرانی ماہرین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دواؤں کی تیاری میں اور زیادہ کوشش کریں گے - کرج کے میڈیکل ریسرچ سینٹر کے سربراہ شمس علی رضا زادہ نے بھی کہا کہ ایرانی ماہرین اور محققین نے برین سے متعلق بیماریوں کے علاج میں ایران کے قدیم طریقہ علاج سے استفادہ اور جدید دور کی تحقیقات کا جائزہ لے کر الزائمر جیسی بیماری کے علاج سے متعلق یہ گرانقدر کامیابی حاصل کی ہے - مذکورہ ریسرچ سینٹر کے ایک اور عہدیدار ڈاکٹر شاہین آخوند زادہ نے بھی نے اس دوا کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا کہ ایرانی ماہرین اور محققین کی کوششوں کی بدولت ہی آج اسلامی جمہوریہ ایران الزائمر کی بیماری کا علاج کرنے والی ہربل دوا بنانے میں پہلے نمبر پرآسکا ہے -