بحرینی عوام نے ہفتے کی شام علما کی دعوت پر بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت مں ان کے گھر کی جانب مارچ کیا
منامہ سے موصولہ خبروں کے مطابق بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں واقع بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے قریب الفدا اسکوائر پر اجتماع کرکے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ شیخ عیسی قاسم کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی سے باز رہے - بحرینی عوام نے اعلان کیا کہ وہ اپنے مذہبی رہنما کے دفاع کے لئے ہر طرح سے تیار ہیں - بحرین کی چودہ فروری نامی انقلابی تحریک نے بھی اعلان کیا ہے کہ بحرینی نوجوانوں نے النویدرات علاقے میں بھی حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کرکے آل خلیفہ کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی اور تحریک کی کامیابی تک پرامن جد وجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا - یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب بحرینی علما نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جان کی حفاظت کو واجب شرعی سمجھتے ہیں - بحرینی عوام نے اتوار کو بھی ملک گیر مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے-