شمالی شام پر ترک فوج کی بمباری میں کم از کم دس عام شہری جاں بحق
شمالی شام پر ترک فوج کی بمباری میں کم از کم دس عام شہری جاں بحق
مخالفین سے وابستہ شامی انسانی حقوق کے نگراں گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ شمالی شام کے شہر الباب پر ترک فوج کی بمباری و گولہ باری میں کم از کم دس عام شہری مارے گئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ شمالی شام کے مختلف علاقوں پر ترک فوج کے حملوں میں اب تک سیکڑوں کی تعداد میں عام شہری جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی حکام نے بارہا ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے رہائشی علاقوں پر حملے بند کرے اور شمالی شام سے اپنی فوج کو واپس بلائے۔