اسرائیلی پولیس نے نتن یاہو کی رہائشگاہ پر ان سے رشوت ستانی کے کیس میں ایک بار پھر تفتیش کی
اسرائیلی پولیس نے نتن یاہو کی رہائشگاہ پر ان سے رشوت ستانی کے کیس میں ایک بار پھر تفتیش کی
اسرائیل کی پولیس نے جمعے کے روز نتن یاہو کی رہائشگاہ پر ان سے رشوت ستانی کے کیس میں ایک بار پھر تفتیش کی۔ اس موقع پر اسرائیل کی پولیس نے ان سے تحفے تحائف لینے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی۔ اسرائیل کی پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نتن یاہو نے اندرون و بیرون ملک کمپنیوں کے مالکوں اور تاجروں سے دسیو ہزار ڈالر کے تحائف وصول کئے ہیں۔ اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے بھی جرمنی سے بحری آبدوز کی خریداری کے سودے میں نتن یاہو کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ان ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیویڈ شمرون اور نتن یاہو نے اس سودے میں بے تحاشا دولت وصول کی ہے۔ اسرائیل کے ذرائع ابلاغ اور نتن یاہو کے مخالفین نے اس سلسلے میں اسرائیل کی کورٹ کی جانب سے تفتیشی کارروائی شروع کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔