امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سفارتی دیوار کھڑی ہو گئی
امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سفارتی دیوار کھڑی ہو گئی
میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیوار تعمیر کرنے کے پیغام کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا ہے جبکہ دوسری جانب صدر ٹرمپ کا ردعمل بھی کچھ، تم روٹھے ہم چھوٹے قسم کا سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا کہ میکسیکو کے صدر نے اپنا دورہ منسوخ کردیا کیونکہ جب تک میکسیکو امریکہ کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کرے گا ان کے دورے کا کوئی فائِدہ بھی نہیں تھا۔
یاد رہے کہ میکسیکو کے صدر اینرک پینانیٹو کو طے شدہ شیڈول کے مطابق 31 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کرنا تھا۔
اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور امیگریشن معاملات پر بات چیت ہونا تھی۔