Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

نیویارک میں مہاجرین کی حمایت اور ٹرمپ کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے

نیویارک میں مہاجرین کی حمایت اور ٹرمپ کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے


امریکہ اور میکسیکو کے درمیان حائل دیوار کی تعمیر سے متعلق ٹرمپ کی کوششوں کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے نیویارک میں مہاجرین کے حقوق کے دفاع میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے کہ جن پر مسلمان مہاجروں اور امریکہ میں پناہ لینے والے شامیوں کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی مسلمانوں کو تنہائی کا احساس نہیں کرنا چاہئے اور یہ کہ  ان کے سلسلے میں کوئی غیروں والا رویہ نہیں برتا جاسکتا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جانب سے نامزدگی کے اعلان کے بعد سے ہی اسلامو فوبیا کا عمل تیز ہو گیا تھا اس لئے کہ ٹرمپ، نسل پرست اور مسلمانوں کے خلاف، شمار ہوتے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ٹرمپ نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے وہ اپنے اعلان کردہ تمام وعدوں اور فیصلوں پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔