شام کے سرحدی شہر الباب میں ترک فوج کے حملے میں 23 داعشی ہلاک
شام کے سرحدی شہر الباب میں ترک فوج کے حملے میں 23 داعشی ہلاک
ترک فوج نے اپنے پروردہ وہابی داعش دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران 23 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترک فوج نے شام کے شمالی شہر الباب میں داعش کی خلاف زمینی اور ہوائی حملے کئے ہیں جن میں 23 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ترک فوج غیر قانونی طریقہ سے شام کے سرحدی شہر الباب اور بعض دیگرسرحدی علاقوں میں داخل ہوکر قابض ہوئی جہاں وہ پہلے داعش دہشت گردوں کو تربیت اور فوجی مدد فراہم کرتی رہی لیکن اب ترک فوج نے اپنے ہی پروردہ وہابی داعش دہشت گردوں کا گلادبانا شروع کردیا ہے۔