Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

شامی فوج نے دمشق کے مشرق میں قاسمیہ نامی علاقے کو آزاد کرا لیا

شامی فوج نے دمشق کے مشرق میں قاسمیہ نامی علاقے کو آزاد کرا لیا


دہشت گرد گروہوں کے قریبی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ دمشق کے غوطہ شرقی میں واقع قاسمیہ کے علاقے پر شامی فوج کا کنٹرول ہو گیا ہے۔
قاسمیہ، غوطہ شرقی کا ایک ایسا مرکزی علاقہ ہے کہ جس کے مغرب میں عبادہ نامی علاقہ ہے جسے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے جبکہ مشرق میں نشابیہ کا علاقہ واقع ہے کہ جس پر دہشت گردوں کا قبصہ ہے۔ 
دو ہزار سولہ کے دوران ان علاقوں میں دہشت گردوں کو شامی فوج کے مقابلے میں بھاری شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے حلب کے مشرق میں اثریا خناصر شاہراہ کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور اس علاقے میں اس کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔