Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

عرب امارات کے ولیعہد کی ہندوستان کے وزیراعظم سے ملاقات

عرب امارات کے ولیعہد کی ہندوستان کے وزیراعظم سے ملاقات


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولیعہد شہزاد محمد بن زائد النہیان نے آج نئی دھلی میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے مابین 14 معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جن میں دفاعی صنعت اور دفاعی شراکت کو ادارہ جاتی شکل دینے کے مفاہمت نامے بھی شامل ہيں۔

دوطرفہ بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کو ہندوستان کی ترقی میں بیش قیمت شراکت دار ملک قرار دیتے ہوئے ابوظہبی کے ولیعہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان کے دورے کو خصوصی نوعیت کا حامل قرار دیا۔

نریندر مودی نے محمد بن زائد النہیان کے ساتھ اپنی بات چیت کو انتہائی نتیجہ خیز اور ثمر آور بتاتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ بات چیت میں توانائی اور سرمایہ کاری جیسے کلیدی شعبوں میں پارٹنرشپ کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے کئے جانے والے باہمی فیصلوں کے نفاذ پر توجہ دی گئی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولیعہد کل ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔