Thursday 28 November 2024

14 August 2023

آیت اللہ گرامی: دشمن سائبرسپیس کے ذریعے ہمارے گھروں میں داخل ہوچکا ہے

آیت اللہ گرامی: دشمن سائبرسپیس کے ذریعے ہمارے گھروں میں داخل ہوچکا ہے


 آیت اللہ محمد علی گرامی نے ۱۸جنوری بروز بدھ کو دارالقرآن علامہ طباطبائی میں اسلامی روابط کے موضوع پرمنعقد ہونے والے تیسرے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورہ یسین کو قرآن کریم کا دل کہا جاتا ہے اوراس بارے میں مختلف اقوال ذکر کیے گئے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ انبیائےالہی کا مقصد دین کی تبلیغ کرنا تھا اورا س سلسلے میں سورہ یسین کو قرآن کریم کے قلب کےعنوان سے یاد کیا گیا ہے۔ لہذا ہمیں بھی دین کی تبلیغ کے راستے میں کوشش کرنی چاہیے۔
آیت اللہ گرامی نےکہا ہے کہ تبلیغ کے بہت زیادہ اثرات ہیں اوردین کی تبلیغ کی آیات بھی مختلف ہیں اورقرآن کریم میں تبلیغ اورمبلغین کے لیے شرائط بیان کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دشمنوں کا ایک اقدام ہمارے گھروں میں داخل ہونا ہے اورآج وہ سائبرسپیس کے ذریعے یہ کام کرچکا ہے اورافسو س سےکہنا پڑتا ہےکہ وہ بعض مقامات پرموثرواقع بھی ہوا ہے۔
حوزہ علمیہ قم کےاستاد نے آخرمیں کہا ہےکہ طلباء کو مطالب کی نشرواشاعت اوران کی پروڈکشن میں دقت کرنی چاہیے اورآج ہم دیکھ رہے ہیں کہ تمام لوگ دشمن کے پروپیگنڈوں سےآگاہ ہیں اور انہوں نےاس نظام کے خلاف ۸۰تبلیغی مراکزبنا رکھے ہیں ۔ لہذا ان کی سازشوں کوناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔