واٹر فورڈ شہر کے نومسلم شہری ابراهیم نونان کے کا کہنا ہے کہ منتخیب آیات اور احادیث کا ترجمہ اس سے پہلے انجام دیا جاچکا ہے
انکا کہنا ہے: مکمل قرآنی مجید کے اس زبان میں ترجمے کی کاوشیں جاری ہیں اگرچہ کنفرم کرنا مشکل ہے کہ کب یہ ترجمہ مکمل ہوگا ۔
نونان کا کہنا تھا : ہمارے پاس ایسے مترجم نہیں جو عربی اور آیریش زبان پر عبور رکھتا ہو لہذا فی الحال ہم انگریزی سے آیریش میں ترجمہ کررہے ہیں.
انکا کہنا تھا کہ ایک نہ ایک دن ایسا فرد ضرور ملے گا جو عربی اور انگریزی زبان دونوں میں مہارت رکھتا ہو مگر اس وقت انگریزی ترجمے سے مدد لینے پر مجبور ہیں۔
نونان نے کہا کہ ستّر سے زاید زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ ہوچکا ہے اور ضرورت ہے کہ اس زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا جائے۔
سال ۲۰۰۳ میں بھی آیرلینڈ کے ایک ادارے کے تعاون سے ترجمے کی کوشش کی گیی مگر وہ پروجیکٹ درمیان میں ناکام ہوا
کیونکہ بیکوقت عربی اور انگریزی میں مہارت رکھنے والا مترجم دستیاب نہیں ہوسکا تھا۔