Thursday 28 November 2024

14 August 2023

امریکہ نے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ مل کر تین روزہ مشقوں کا آغاز کر دیا

امریکہ نے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ مل کر تین روزہ مشقوں کا آغاز کر دیا


شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے امریکہ نے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ مل کر 3 روزہ مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

 امریکہ نے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ مل کر 3 روزہ مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یو ایس بیڈ ملٹری ڈاٹ کام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان 3 روز مشقوں کا آغاز شمالی کوریا کے ممکنہ بحرالبراعظمی میزائل تجربے کی تشویش کے باعث کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگی جہاز، میزائلوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں تباہ کرنے والا نظام بھی ان مشقوں کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک بین البراعظمی میزائل کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔