Thursday 28 November 2024

14 August 2023

سعودی وزیر خزانہ نے سعودی عرب میں سنگین مالی بحران کا اعتراف کر لیا

سعودی وزیر خزانہ نے سعودی عرب میں سنگین مالی بحران کا اعتراف کر لیا


سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ملک میں پیدا ہونے والا مالی بحران آئندہ تین برس تک جاری رہے گا۔

محمد جدعان کا کہنا تھا کہ سن دو ہزار بیس تک جاری رہنے والی مشکلات کے پیش نظر رواں سال کے دوران اٹھارہ ارب ڈالر کے قرضہ بانڈ جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قرضہ بانڈ جاری کرنے کا مقصد ملکی بجٹ خسارے میں کسی حد تک کمی لانا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے ترقیاتی بحٹ میں بھی کمی کی جائے گی اور اس شعبے میں ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔

محمد الجدعان نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سعودی عرب میں مالی بحران پیدا ہوا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ برسوں کے دوران منظور ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ممکن نہیں رہا۔

کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب کا بجٹ خسارہ انتالیس ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔

علاوہ ازیں جنگ یمن اور خطے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی مالی اور فوجی حمایت کے سبب سعودی عرب کی اقتصادی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔