Thursday 28 November 2024

14 August 2023

گیمبیا کے سابق صدر نے جلا وطنی اختیار کرلی

گیمبیا کے سابق صدر نے جلا وطنی اختیار کرلی


گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامہ جلا وطنی اختیار کرتے ہوئے استوائی گنی پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 22 برس تک اقتدار میں رہنے والے صدر یحیی جامہ گزشتہ برس یکم دسمبر کے انتخابات میں اپوزیشن رہنما آدما بارو سے شکست کھا گئے تھے۔ وہ اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں تھے تاہم مغربی افریقی ممالک کی تنظیم ایکواس کے دباؤ کی باعث مشروط طور پر منصب صدارت چھوڑنے کو تیار ہوگئے۔
ادھر توقع کی جا رہی ہے کہ ہمسایہ ملک سنیگال میں موجود نئے صدر بارو جلد ہی واپس وطن پہنچ جائیں گے، جو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈکار میں واقع ملکی سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔