سیمسنگ موبائل کمپنی اپنے فونز میں ایرانی دستکاریوں کے ڈیزائن استعمال کرے گی
سیمسنگ موبائل کمپنی اپنے فونز میں ایرانی دستکاریوں کے ڈیزائن استعمال کرے گی
ایرانی دستکاریوں کی تجارت اور شعبہ درامدات،برامدات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایران اور سیمسنگ فونز کی مشہور کمپنیوں نے سیمسنگ موبائل فون کیسز کو ایرانی دستکاریوں کے ڈئزاینوں سے سجانے پر اتفاق کیا ہے.
يہ بات 'پويا محموديان' نے ہفتے كے روز ايران اور جنوبي كوريا كے درميان مشتركہ نمائش كے حوالے سے ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم نے جنوبي كوريا كے سفارتخانوں كے اعلي حكام اور سيمسنگ فونز كي مشہور كمپني كے ڈايريكٹر كے ساتھ اس بات پر اتفاق كيا ہے دنيا بھر ميں سيمسنگ فونز كمپني اپنے خاص صارفين كے لئے موبائل فون كيسز كيلئے ايراني دستكاريوں كے ديدہ زيب ڈيزائنوں كو استعمال كرے گا.
انہوں نے كہا كہ ايل جي كمپني اور ہيونداي كارساز كمپني نے بھي اپني مصنوعات ميں ايراني فن اور دستكاريوں كو استعمال كرنے كا خيرمقدم كيا ہے.
انہوں نے كہا كہ جنوبي كوريا كي صدر محترمہ 'پارك گين ہاي' اور اسلامي جمہوريہ ايران ميں تعينات جنوبي كوريا كے سفير 'كيم سئونگ ہو ' دستكاريوں كے ميدان ميں اپني سرگرميوں كي وجہ سے دونوں ممالك كے درميان اس سلسلے ميں تعلقات كو فروغ دينے كے خواہاں ہيں.