اسرائیلی پولیس نے "پیدل چلنے والے "فلسطینی کا چالان کر ڈالا
اسرائیلی پولیس نے "پیدل چلنے والے "فلسطینی کا چالان کر ڈالا
مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی صحافی اُس وقت حیران و پریشان رہ گیا جب ایک اسرائیلی پولیس اہل کار نے اُس کے خلاف ٹریفک کی خلاف ورزی کا 60 ڈالر کا چالان کر دیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی صحافی ہشام ابوشقرہ کے پاس نہ تو گاڑی ہے اور نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس ! ابو شقرہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ " میں فلسطینی تنظیم پاپولر رزسٹینس فرنٹ کی ایک تقریب کی کوریج کے سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بیت المقدس کے مشرق میں واقع علاقے کی جانب روانہ ہوا۔ بعد ازاں پیدل چلتے ہوئے میں مطلوبہ مقام کے قریب پہنچا تو ایک اسرائیلی پولیس نے مجھے سے میرا شناختی کارڈ لے لیا اور مطالبہ کیا کہ میں اپنی گاڑی کو سڑک پر ہی چھوڑ دوں۔ میں نے اس کو جواب دیا کہ میرے پاس گاڑی نہیں ہے۔ اس پر اُس نے دھمکی دی کہ وہ زبردستی گاڑی کو سڑک پر ہی روک دے گا۔ اس پر میں نے جواب دیا کہ تم میرے شناختی کارڈ کے ذریعے جان سکتے ہو کہ میرے پاس تو ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔ اس پر اُس اہل کار نے مجھے بڑے غور سے دیکھا اور کہا : اس سے کوئی مطلب نہیں۔ میں تمہارے خلاف چالان جاری کروں گا کیوں کہ تم اس جگہ گھوم رہے ہو"۔