اسلامی نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکی انتخابات کے نتائج سے کوئی مطلب نہیں ہے، فرمایا کہ ایران کو ہمیشہ امریکہ کی دونوں بڑی پارٹیوں کی دشمنی کا سامنا رہا ہے،رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کے روز اصفہان کے عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے حالیہ انتخابات میں دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران اس ملک کی اندرونی مشکلات اور حقائق کے منظرعام پر آنے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوا ہے اس نے یہ بات کہی ہے کہ ان پیسوں کو جنہیں ہم نے کئی برس تک دوسرے ملکوں کے خلاف جنگوں پر خرچ کیا ہے اگر امریکہ کے اندر استعمال کرتے تو اس ملک کی دوبار تعمیر کرسکتے تھے ، تو کیا جو افراد اس کی خیالی باتوں میں بہہ گئے ہیں ان باتوں کا معنی و مفہوم بھی سمجھتے ہیں،رہبر انقلاب اسلامی نے انتخابی مہم کے دوران دونوں امیدواروں کی جانب سے امریکہ کو وسیع پیمانے پر درپیش مسائل و مشکلات ،غربت اور کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ نے حالیہ برسوں میں اس ملک کے عوام کے پیسوں کو غیرآبرومندانہ جنگوں پر صرف کیا ہے جس کے نتیجے میں افغانستان، عراق ، لیبیا،شام اور یمن میں دسیوں ہزار عام شہریوں کا قتل عام ہوا ہے اور ان ملکوں کی بنیادی تنصیبات تباہ و برباد ہوگئی ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکی انتخابات کے نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں ان انتخابات سے کوئی مطلب نہیں ہے کیونکہ امریکہ ، وہی امریکہ ہے جہاں پچھلے سینتیس برس کے دوران دو پارٹیوں میں سے کوئی ایک حکومت کرتی رہی ہے اور فائدہ تو کجا ملت ایران کو مسلسل نقصان پہنچاتی رہی ہیں،آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکی انتخابات پر غم منانے یا خوشی کے شادیانے بجانے والوں کے بر خلاف ہم نہ غم منا رہے ہیں اور نہ خوشی کیونکہ ہمارے لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی انتخابات کے حوالے سے ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے اور لطف الہی سے ہم ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔