آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے مسلسل اکتیسویں ہفتے منامہ کے علاقے الدراز میں ملک کے اکثریتی شیعہ مسلمانوں کو نمازجمعہ ادا کرنے سے روک دیا - الدراز میں بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ واقع ہے -
آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ جون کے مہینے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی تھی اور ان کے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے - تیئیس جون سے بحرینی عوام کی ایک بڑی تعداد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے اعلان یکجہتی کے لئے ان کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھی ہے - اس درمیان بحرینی عوام نے جمعے اور اس سے پہلے جمعرات کو بھی ملک کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے کرکے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقد امات کی مذمت کی - مظاہرین نے تین بحرینی نوجوانوں کو بے دردی کے ساتھ پھانسی دے دینے کے حکومتی اقد امات کی سخت الفاظ میں مذمت کی -
بحرینی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر آنسوگیس کے گولے داغے اور ربر کی گولیاں چلائیں -