Thursday 28 November 2024

14 August 2023

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا داعش کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا داعش کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ ہم دنیا سے داعشی دہشتگردی کا نام ونشان مٹا دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دن سے نیا ویژن ہمارے ملک کا نظام سنبھالے گا اور وہ ہے ” سب سے پہلے امریکہ “، ہم’ داعشی دہشتگردی ‘ کے خلاف پوری مہذب دنیا کو اکٹھا کریں گے اور اس کا زمین سے قلع قمع کردیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ٹیکس،خارجہ امور اور امیگریشن کے قوانین امریکی مفاد میں بہتر کیے جائیں گے، ہم ان کمپنیوں کا قلع قمع کردیں گے جو امریکیوں کا روزگار متاثر کرتی ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے ، ہم ماضی میں اپنی سرحدوں کی بجائے دوسروں کی سروحدوں کو بچاتے رہے اب ہمیں اپنی سرحدوں کا خیال رکھنا ہوگا ۔
ٹرمپ کا کہناتھا کہ میں عوام کو کبھی جھکنے نہیں دوں گا، امریکہ پھر سے فاتح ہوگا، ہم نوکریاں لائیں گے،خوابوں کو پورا کریں گے، ہم نیا انفراسٹرکچر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی تعمیر نو امریکی ہاتھوں اور مزدوروں سے ہی کریں گے۔ ہم صرف انہی اصولوں پر کام کریں گے ” امریکی اشیاء خریدو اور امریکیوں کو ملازمت دو“ کی پالیسی پر گامزن رہیں گے۔ ہم ایک دوسرے کیلئے اپنے دل کھلے رکھیں گے اور یہاں کسی سے نفرت کی گنجائش نہیں ہوگی ،یہاں پر کوئی گورا ، کالا یا بھورا نہیں ہوگا کیونکہ سب کا خون سرخ ہے اور سب برابر ہوں گے.