سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے امریکہ اور سعودی عرب کے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزيد فروغ ملےگا اور تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کا سلسلہ جاری رہےگا۔