اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا نے مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات کے تبادلے اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے مقصد سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں.
جنوبي كوريا كے دارالحكومت 'سيول' ميں منعقدہ 'ايران ميں سرمايہ كاري' كے عنوان سے كانفرنس كے موقع پر اس مفاہمت پر دستخط كئے گئے جس ميں نائب ايراني وزير خزانہ 'محمد خزاعي' اور ان كے كوريائي ہم منصب 'سونگ ان چانگ' موجود تھے.
اس يادداشت كے مطابق، دونوں ممالك سرمايہ كاري شعبے كے حوالے سے معلومات كي فراہمي اور براہ راست غيرملكي سرمايہ كاري كے حوالے سے دوطرفہ تعاون كو فروغ ديں گے.
تفصيلات كے مطابق، جنوبي كوريا كي تجارتي اور سرمايہ كاري ترقيقاتي ايجنسي كيجانب سے منعقدہ ايران سرمايہ كاري كانفرنس ميں 200 سے زائد كوريائي تجارتي كمپنيوں كے اعلي حكام شريك تھے.
اس موقع پر كوريا ميں تعينات ايراني سفير 'حسن طاہريان' نے ملك ميں موجود وافر انداز ميں سرمايہ كاري كے مواقع اور پابنديوں كے خاتمے كے بعد تعاون بڑھانے كي سازگار فضا پر روشني ڈالي.