Thursday 28 November 2024

14 August 2023

شام؛ دھشتگردوں کے کیمپ پر فضائی حملہ، 100 دھشتگرد ہلاک

شام؛ دھشتگردوں کے کیمپ پر فضائی حملہ، 100 دھشتگرد ہلاک


امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کے کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 100 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق، امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ایک عہدہدار نے اعلان کیا  ہے کہ شام میں القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کے کیمپ پر امریکی فضائیہ نے  حملہ کر کے کم سے کم 100 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

امریکی اعلیٰ عہدیدار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شمال مغربی شام کے شہر ادلب میں القاعدہ کے مشتبہ ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کے «B- 52» طیاروں نے 14 میزائل فائر کئے جس کی وجہ سے القاعدہ کے 100 کارکن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

امریکی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق القاعدہ سے ہی تھا وہ اسی دہشت گرد تنظیم  کے کارکن تھے، لہذا کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ایک فضائی حملے میں النصرہ فرنٹ کے کم سے کم 40 دہشتگرد مارے گئے تھے۔