فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے مصر کے جزیرہ نمائے سینا کے ایک علاقے پر حملہ کرکے آٹھ مصری شہریوں کو ہلاک کردیا ہے - مصر کے ایک سماجی کارکن عبدالمرزوقی نے اس خبر کے بارے میں کہا کہ صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے نے حسین علی حسین سوارکہ کے گھر پر اس وقت دو میزائل فائر کئے جب وہ اپنے گھروالوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں - مصرکے سماجی کارکن مرزوقی نے اسرائیل کے اس حملے کو انتہائی گھناؤنا جرم قرار دیا اور کہا کہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے جسم کے ٹکڑے ہوا میں بکھر گئے جنھیں تلاش کیا جارہا ہے-