Thursday 28 November 2024

14 August 2023

پارہ چنار سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ملک گیراحتجاج ہوگا :آئی ایس او پاکستان

پارہ چنار سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ملک گیراحتجاج ہوگا :آئی ایس او پاکستان


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء نسیم کربلائی نے لاہور میں ڈویژنل مسئولین ورکشاپ میں اپنے خطاب میں پارہ چنار میں دھماکہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کالعدم تنظیموں ،داعش اور طالبان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے نتیجہ میں یہ سانحہ رونما ء ہوا ۔انہو ں نے واقعہ کو انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں کی نا اہلی اور معصوم اور نہتے شہریوں پر حملہ کو سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2007سے اب تک اقتصادی اور راستے کی مشکلات کے باجودہمیشہ پارچنار کے شہریوں نے محب وطن ہونے کے ناطے ملک و اسلام مخالف قوتوں کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ نسیم کربلائی کا کہنا تھا پارہ چنار میں سیکورٹی اداروں کے اہلکاوں کی موجودگی میں اہلیان پاراچنار کے ساتھ انسانیت سوز مظالم ہوئے اور انصاف نہیں ملا۔اس موقع پر نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ پارہ چنار سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ملک گیراحتجاج ہوگا