Thursday 28 November 2024

14 August 2023

وزیراعظم پاکستان کا تہران عمارت آتشزدگی پراظہار افسوس

وزیراعظم پاکستان کا تہران عمارت آتشزدگی پراظہار افسوس


تہران کے گورنر جنرل سيد حسين ہاشمی نے کہا ہے کہ پيلاسکو عمارت آتشزدگی کے حوالے سے کرائسس مينيجمنٹ سيل تشکيل ديا گيا ہے اور اس حادثے کا سيکورٹی امور سے کوئی تعلق نہيں ہے.

'پيلاسکو' تجارتی مرکز تہران ميں 1962 ميں تعمير کيا گيا تها. يہ عمارت 17 منزلوں پر مشتمل اور ايران ميں پہلی بار بننے والی جديد اور بلند عمارت تهی. اس عمارت ميں شاپنگ سيٹنرز، رہائشی فليٹس اور کپڑوں کی ورکشاپس قائم تھيں.

عمارت ميں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی تھی جسے بھجانے کے لئے امدادی کارروائياں جاری تھیں کے اسی دوران پوری عمارت زمين بوس ہوگئی.

پيلاسکو عمارت کے زمين بوس ہونے سےمتعدد فائر فائٹر ملبے تلے دب گئے تھے جہاں اب امدادی ٹيموں نے ان کے جاں بحق ہونے کا خدشہ اظہار کيا ہے جبکہ عمارت کے ملبے تلے ابھی بھی کئی لوگ دبے ہوئے ہيں جنہيں نکالنے کے لئے امدادی کارروائياں جاری ہيں.