شیعیان عالم کے مرجع تقلید کا کہنا ہے کہ حج سے متعلق سعودی عرب کے شرائط کو مناسک حج کے دوران ایرانیوں کی عزت و احترام اور شیعوں کے خلاف پروپیگنڈے کے خاتمے کی صورت میں مان لیا جائے۔
آیت اللہ جعفر سبحانی نے ایرانیوں کے رواں سال حج کے بارے میں سعودی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حج سے متعلق سعودی عرب کے شرائط کو مناسک حج کے دوران ایرانیوں کی عزت و احترام اور شیعوں کے خلاف پروپیگنڈے کے خاتمے کی صورت میں مان لیا جائے کیونکہ شیعوں کیخلاف بولنا ہی شیعوں بالخصوص ایرانیوں کیلئے سیکورٹی مسائل کا سبب ہے۔
حوزہ علمیہ کے عظیم استاد کا کہنا تھا: جب بعض نادان لوگ شیعوں کو قتل کرنے میں بہشت جانے کی تمنا رکھتے ہیں، تو ایسی صورت میں ایرانیوں کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔