امریکہ میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے ایک سو ستتر واقعات پیش آئے جن میں چھیالیس افراد ہلاک اور ایک سو آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں - ہلاک ہونے والوں میں کچھ بچے اور نوجوان بھی ہیں - دوہزار سترہ کے آغاز سے اٹھارہ جنوری تک امریکہ میں فائرنگ کے دوہزار آٹھ سو بیس واقعات پیش آچکے ہیں کہ جن کے نتیجے میں سات سو اکیاون افراد ہلاک اور ایک ہزار چار سو سینتالیس افراد زخمی ہوئے ہیں - امریکہ بھر میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات کو ایک خود مختار ادارہ اکٹھا کرتا ہے - اور یہ اعداد و شمار اسی ادارے کی رپورٹ کی بنیاد پر سامنے آئے ہیں -