Thursday 28 November 2024

14 August 2023

ترک بغاوت کی انکوائری رپورٹ، 243 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ترک بغاوت کی انکوائری رپورٹ، 243 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری


ناکام ترک بغاوت کی انکوائری رپورٹ کے بعد فتح اللہ گولن کے حامیوں سے رابطے کے الزام میں مزید 243 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پر حکومت کا رد عمل تھمنے میں ہی نہیں آ رہا۔

تازہ واقعہ میں ناکام بغاوت کی انکوائری رپورٹ کے بعد ترکی میں مزید 243 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے فتح اللہ گولن کے حامیوں سے رابطے کیلئے سمارٹ فونز کا استعمال کیا تھا۔

یاد رہے کہ ترکی میں پچھلے سال 15 جولائی کو حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کی گئی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

اس ناکام فوجی بغاوت کے بعد، ترک حکومت نے کریک ڈاون کے دوران درجنوں ٹیلی ویژن/ ریڈیو اسٹیشن بند اور ایک لاکھ دس ہزار جج صاحبان، فوجی افسران، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو معطل یا برطرف کر چکی ہے۔

اسی طرح ناکام بغاوت میں ملوث 40 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔