Thursday 28 November 2024

14 August 2023

ترکی کے شہر «لیجه» میں خواتین کے لیے تجوید قرآن کی خصوصی کلاسزکا اہتمام

ترکی کے شہر «لیجه» میں خواتین کے لیے تجوید قرآن کی خصوصی کلاسزکا اہتمام


 «لیجه» شہر کے کمشنر ہاوس اور دارلافتاء کے تعاون سے تجوید سکھانے کے لیے قرآن کریم کی خصوصی کلاسز شروع کی گیی ہیں

اس کلاسز کی خاص بات یہ ہے کہ کلاسز کے دوران چایلڈ کئیر سسٹم کا اہتمام کیا گیا ہے لہذا خواتین کلاسز کے دوران آرام سے بچوں کو وہاں رکھکر کلاسز میں شرکت کرسکتی ہیں۔

کلاسز میں استاد کی حیثیت سے کام کرنے والی «هولیا چلیک» کا اس حوالے سے کہنا ہے: ستمبر سے شروع ہونے والی کلاسز سے ہمیں شدید حیرت ہوئی کہ اس قدر تیزی سے خواتین نے مہارت کیسے حاصل کرلی۔

چلیک نے مناسب ماحول کی فراہمی کو اہم عامل قرار دیتے ہوئے کہا : بلاشبہ پرسکون ماحول کی دستیابی بھی اہم عامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تجوید کی کلاسوں کے ساتھ ساتھ فقہ ، احادیث اور دیگر اسلامی معارف کا درس بھی دیا جارہا ہے.

کلاسز میں شریک خاتون«جانان آوجی» نے بہترین ماحول کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا : ایک طرف آپکے بچے مناسب سرگرمی میں تفریح میں مشغول ہیں اور دوسری طرف آپ پرسکون فضا میں آرام سے قرآنی سیکھتے ہیں یقینا یہ بہترین کاوش ہے۔