آل خلیفہ رجیم کے مزدوروں اور بحرینی عوام کے درمیان شدید جھڑپیں
آل خلیفہ رجیم کے مزدوروں اور بحرینی عوام کے درمیان شدید جھڑپیں
بحرین کے شہر ’’البلاد القدیم‘‘ میں آج سنیچر کی شام کو بحرینی عوام اور حکومتی مزدوروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب آل خلیفہ حکومت نے سیاسی قیدیوں کو پھانسی دئے جانے کے احکامات جاری کر دئے۔
بحرین کے اسلامی تنظیم الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کے پیدائشی شہر کے لوگوں نے بھی زبردست مظاہرے کر کے سیاسی قیدیوں کو سزائے موت دئے جانے کے حکم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپیں ابھی بھی جاری ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس ملک کے علماء نے اس سے قبل بیانیہ جاری کر کے عوام کو سڑکوں پر نکل کر اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کی کال دی تاکہ عوام کے سڑکوں پر نکلنے سے شاید حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سیاسی قیدیوں کی جانیں بچ جائیں۔