Thursday 28 November 2024

14 August 2023

ایران کے سابق صدر کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

ایران کے سابق صدر کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری


شام کے صدر بشار اسد نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کر کے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت جانگداز پر تعزیت پیش کی ہے-
شام کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسجانی نے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے کے لئے شاہی حکومت کی خفیہ پولیس ساواک کی جیلوں میں برسہابرس ایذائیں برداشت کیں اور انہیں جیلوں میں سخت ترین شکنجے دیئے گئے لیکن ان کے پائے ثبات میں لرزش پیدا نہیں ہوئی-
شام کے صدر بشار اسد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران کے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے اور ایران کے اسلامی نظام کے مفادات اور مصلحتوں کے دفاع کے لئے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا-
شام کے صدر بشار اسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام بھی اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو ایرانی عوام کی سربلندی اور آزادی کے لئے کوشش کرنے والے ایک مجاہد کے طور پر یاد کیا جاتا رہا ہے-
لبنان کے صدر میشل عون نے بھی ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے لبنان کے اتحاد اور سالمیت کے تحفظ پر ہمیشہ زور دیا-
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کر کے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی- جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے اپنے پیغامات میں آیت اللہ رفسنجانی کو ایک تجربے کار اور دور اندیش سیاسی رہنما قرار دیا-
آرمینیا کے صدر سرژ سرکیسیان نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو ارسال کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آرمینیا کے عوام کے ذہنوں اور دلوں میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی یاد ہمیشہ باقی رہے گی-
الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے بھی آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر ایرانی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہاشمی رفسنجانی نے امت اسلامیہ کے اتحاد اور یکجہتی کو مستحکم بنانے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے-
افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے صدر الحسن واتارا نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی- جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے بھی اپنی حکومت اور جنوبی افریقہ کے عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے-
جنوبی افریقہ کے صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کے اسلامی نظام اور عوام کے لئے آیت اللہ ہاشمی رفسجانی کی طویل خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ افریقی ملکوں خاص طور پر جنوبی افریقہ کے ساتھ ایران کے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع کے بانی تھے- انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے عوام اس سانحے پر ایران کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں-
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع کرام کو تعزیت پیش کی- انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح کے دیرینہ ناصر و یاور آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت سے انھیں شدید صدمہ پہنچا ہے-
ہندوستان کے بھی علمائے کرام نے منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو تعزیت پیش کی-
مجلس علمائے ہند کے سربراہ مولانا کلب جواد نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنی پوری بابرکت عمر طاغوت کے خلاف جدوجہد اور اسلامی انقلاب کے ثمرات کے تحفظ میں گذاری اور بلاشبہہ وہ اسلامی انقلاب کا گرانقدر ذخیرہ تھے، جنھوں نے امام خمینی رح اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت اور ان کے فرامین کی پیروی سے ایک لحمے کے لئے بھی دریغ نہیں کیا-
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر اور کرگل کے بھی علماء نے بھی الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال ک رکے ایرانی قیادت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے-