ونزوئیلا کی پارلمینٹ کے نئے اسپیکر خولیو بورخس نے کہا ہے کہ اس پارلیمنٹ نے ایک ایسے بل کی منظوری دی ہے جس کی رو سے ونزوئیلا کے سوشلسٹ سربراہ نے عملی طور پر ملک میں بحران کی بیخ کنی کرنے اور اپنے فرائض پر عمل کرنے میں کوتاہی کی ہے-
توقع کی جارہی ہے کہ ونزوئیلا کی سپریم کورٹ اس بل کو منظور کر لے گی- مبصرین کے نقطہ نگاہ سے اس بیان کی منظوری کی صورت میں صدر مادورو کی برطرفی اور ان کے نائب کے، صدر بن جانے کا راستہ ہموار ہو گا لیکن بعید سمجھا جا رہا ہے کہ ونزوئیلا کی سپریم کورٹ، اس پر عمل درآمد کی اجازت دے گی-
ابھی تک ونزوئیلا کی سپریم کورٹ نے اس ملک کی پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کئے گئے حکومت مخالف بلوں کی منظوری کے خلاف ہی فیصلہ سنایا ہے- ونزوئیلا کی پارلیمنٹ میں اس ملک کی حکومت کے مخالف اراکین، قبل از وقت انتخاب کے انعقاد کے لئے حکومت کو مجبور کرنے میں کوشاں ہیں-