Thursday 28 November 2024

14 August 2023

فلسطینی مجاہد فادی القنبر کی شہادت پسندانہ کارروائی فلسطینی قوم کی عزت و سربلندی کا باعث ہے

فلسطینی مجاہد فادی القنبر کی شہادت پسندانہ کارروائی فلسطینی قوم کی عزت و سربلندی کا باعث ہے


حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں شہید فادی القنبر کی صیہونیت مخالف شہادت پسندانہ کارروائی نے جہاں فلسطینی قوم کی عزت اور وقار کو بلند کیا ہے وہیں اسرائیلی فوج کے خصوصی دستے پر طاری خوف و حشت کا پردہ بھی چاک کر دیا ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونیت مخالف یہ کارروائی اس بات کی دلیل ہے کہ فلسطینی قوم نے اپنی سرزمین کی آزادی کے لئے استقامت اور جدوجہد کو ہی بہترین راستے کے طور پر انتخاب کیا ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شہادت پسندانہ کارروائی سے یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ فلسطینی قوم نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے ظالم دشمن کی سیکورٹی کو زک پہنچانے کا تہیہ کر لیا ہے جو جدید ترین ہتھیاروں اور وسائل سے لیس ہے- حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت ایک ایسے وقت فلسطینی شہید فادی القنبر کی شہادت پسندانہ کارروائی کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے جب وہ خود دہشت گردی کی بانی ہے- حزب اللہ نے فلسطینی شہید فادی القنبر کی شہادت پسندانہ کارروائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ ہمیشہ فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ رہے گی اور سرزمین فلسطین کی آزادی تک وہ فلسطینیوں کی حمایت کرتی رہے گی-