امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی کے درینہ ساتھی دل کا دورہ (ہارٹ اٹیک) پڑنے کی وجہ سے کچھ ہی دیر پہلے تہران کے ایک ہسپتال میں اس دار فانی سے رخصت ہو گئے۔
آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی جنہوں نے ایک عمر اسلامی انقلاب کی خدمت کی کو آج بروز اتوار بوقت عصر دل کا دورہ پڑا جس کے فورا بعد انہیں تہران کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن اطباء کی تلاش اور کوشش کارآمد ثابت نہ ہو سکی اور موصوف ۸۲ سال کی عمر میں داعی حق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دار ابدی کی طرف چل بسے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی اس عظیم نقصان پر رہبر انقلاب اسلامی اور ملت ایران کی خدمت میں تسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کرتی ہے۔