Thursday 28 November 2024

14 August 2023

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا انتقال / ایران میں 4 دن کے سوگ کا اعلان

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا انتقال / ایران میں 4 دن کے سوگ کا اعلان


آیت اللہ ہاشمی رفسنبجانی انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے پہلے اسپیکر منتخب ہوئے ۔ انھوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایران کے چوتھے صدر منتخب ہوئے جو دو دوروں تک ایران کے صدر رہے ۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کئی دورتک ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر رہے ۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اسی کے ساتھ مجلس خبرگان رہبری یا قیادتی کونسل کے اراکین کے انتخاب کی غرض سے قائم کی جانے والی ماہرین کی کونسل کے صدر بھی رہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ملک کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ وہ اسلامی انقلاب کی تحریک کے تمام میدانوں میں پیش پیش رہے اور انہیں سات بار جیل بھی جانا پڑا۔ وہ مجموعی طور پر ساڑھے چار سال تک جیل میں رہے لیکن ان کے عزم صمیم میں کوئی خلل واقع نہیں ہوا۔ ان کے انتقال پر ملک بھر میں 4 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھl تین دن تک بند رہیں گے۔