Thursday 28 November 2024

14 August 2023

افغانستان کے شہر ہرات میں ایرانی اسکول کی ممتاز پوزیش

افغانستان کے شہر ہرات میں ایرانی اسکول کی ممتاز پوزیش


ہرات میں ایرانی اسکول کوثر رضوی کے پرنسپل محمد ناصر انصاری نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اسکول میں افغانستان کے ہی درسی نصاب کی تعلیم دی جاتی ہے لیکن اس کا انتظام اور تعلیمی روش ایران کی تعلیمی روش کی بنیاد پر ہے اور اس اسکول کے اب تک بہت ہی بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اسکول سے پاس ہونے والے بچے افغانستان کی یونیورسٹیوں کے داخلہ امتحانات میں بڑی تعداد میں پاس ہوئے ہیں-

ہرات میں ایرانی اسکول کوثر رضوی کے پرنسپل محمد ناصر انصاری نے بتایا کہ یہ اسکول ہرات میں افغان بچوں کی بہتر تعلیم کے لئے کھولا گیا ہے اور اس وقت اس اسکول میں تین سو اسّی طالبات اور دو سو پچاس طالب علم زیرتعلیم ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ اسکول میں بچوں کی تعداد میں گذشتہ برس کے مقابلے میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے- کوثر رضوی اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ یہ اسکول معیار تعلیم کے لحاظ سے ہرات کے اسکولوں میں ممتاز مقام رکھتا ہے اور اسکول میں بچوں کا داخلہ، داخلہ ٹیسٹ پاس کرلینے کے بعد ہی لیا جاتا ہے-