Thursday 28 November 2024

14 August 2023

آل سعود نے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کو خرید لیا

آل سعود نے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کو خرید لیا


پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ مقررکیا گیا ہے اسلامی ممالک کا یہ فوجی اتحاد دہشت گردی کے نام پر آل سعود کی حفاظت کرےگا کیونکہ ان کی تنخواہیں آل سعود ہی فراہم کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس حوالے سے معاہدے کو چند روز قبل حتمی شکل دی گئی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاہدے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی موجودہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا اور اسے پہلے پاکستان میں حتمی شکل دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی اسائنمنٹ یا تعیناتی کے لیے حکومت اور جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی باقاعدہ کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے اور سابق آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے سے قبل قانونی عمل کی پیروی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نےامریکہ نواز آل سعود خاندان کو بچانے کے لئے اسلامی ممالک کی اتحادی فوج بنانے کا ناٹک کیا ہے جبکہ سبھی جاتے ہیں کہ دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ملک سعودی عرب ہے جو دنیا بھر میں وہابی ںظریات کے فروغ کے لئے وہابی دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کے ریٹائرڈ ہونے والے سیکڑوں فوجی اب سعودی عرب میں کرائے کے فوجیوں کے عنوان سے کام کریں گے۔