یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے یمن میں سعودی عرب کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست اور یمنی عوام کی فتح یقینی ہے۔
یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان ’’ محمد عبدالسلام ‘‘نے یمن میں سعودی عرب کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست اور یمنی عوام کی فتح یقینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی عوام پرسعودی عرب کے بھیانک اور وحشیانہ جرائم دنیا کے سامنے نمایاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی دس ممالک کے ہمراہ یلغار میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے اوراس جنگ میں یمنی عوام کی فتح اور کامیابی بھی یقینی ہے کیونکہ یمنی عوام شکست ناپذير ہیں اوریمنی عوام اپنے پاؤں پر اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب کو امریکی سامراجی طاقت اور امریکہ و اسرائیل نواز عربوں کی حمایت حاصل ہے۔