ترک حکومت نے گولن سے منسلک 380کاروباری افراد کو گرفتار کرلیا
ترک حکومت نے گولن سے منسلک 380کاروباری افراد کو گرفتار کرلیا
ترکی کی حکومت نے گولن نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات کیلئے گولن سے منسلک 380 کاروباری افرادکو گرفتار کرلیا ہے ترک حکومت گولن کے طرفدارون کو نابود کرنے پر کمر بستہ ہوگئی ہے گولن سنی مذہبی رہنما ہیں جو امریکہ میں جلا وطنی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔
ترک ذرائع کے مطابق گولن نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات کیلئے ترک پولیس نے 380کاروباری افرادکو گرفتار یا ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ ادھر ترکی کے شہر ازمیر میں کار بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔