یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں اتوار کے دن السدیس فوجی اڈے کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بناکر سعودی عرب کے 10 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ایک اور کارروائی میں الخضراء گزرگاہ پر سعودی فوجیوں کی حامل گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔
اس درمیان اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شبوہ صوبے میں واقع النقوب اور عسیلان علاقوں پر دو دفعہ بمباری کی ہے۔
واضح رہے سعودی عرب نے چھبیس مارچ 2015ء سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔