Thursday 28 November 2024

14 August 2023

شام میں ترک فضائیہ کی دہشتگردی، 227 عام شہری جاں بحق

شام میں ترک فضائیہ کی دہشتگردی، 227 عام شہری جاں بحق


شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں ميں ترکی کے ہوائی حملوں میں 227 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ترکی کے ہوائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 35 عورتیں اور 68 بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ علاقہ داعش کے قبضہ میں ہیں اور ان علاقوں میں ہلاکتوں کے علاوہ سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ ترکی اس سے قبل داعش کی حمایت کرتا رہا ہے لیکن اب وہ داعش کو شام اور عراق میں ہی گھیر کر ہلاک کرنا چاہتا ہے۔