روس کے 35سفارتی اہلکار امریکہ کو چھوڑ کر ملک روانہ ہو گئے ہیں جنہیں امریکی صدر باراک اوبامانے ہیکنگ کے الزامات کے تحت امریکہ چھوردینے کا حکم جاری کیا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق روس کی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے امریکہ چھوڑنے والے 35روسی سفارتی اہلکار ماسکو پہنچ گئے ہیں ۔امریکہ کی جانب سے روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک سے نکالنے کے جواب میں روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نہ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی عہدہ سنبھالنے پر روس سے متعلق پالیسی دیکھ کر ہی حتمی فیصلہ لیں گے ۔