عراقی عوامی فورسز نے مغربی موصل کے قریب واقع ایک گاؤں کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرنے کی خبر دی ہے۔
الفرات نیوز کے مطابق، عراقی عوام کے رضاکاروں اور ملک کی وفاقی پولیس نے ایک منفرد آپریشن کرکے موصل کے مغرب میں واقع شکرن نامی گاؤں کو خونخوار درندوں کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔
حشد الشعبی اور عراق کی وفاقی پولیس نے شکرن نامی گاؤں میں مشترکہ کارروائی کرکے متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے (پیر 17 اکتوبر) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔