برطانوی سیکورٹی کے وزیر کا سنڈے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یقینی طور پر دہشت گرد برطانیہ میں وسیع پیمانے پر کیمیائی حملے کرنے کی آرزو رکھتے ہیں۔
برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ابھی تک دہشت گردوں کی طرف سے کیمیائی ہتھیار حاصل کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم دہشت گرد اس قسم کے خطرناک ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔
برطانوی وزیر کا کہنا ہے اگر دہشت گرد کیمیائی ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ استعمال کرنے سے نہیں گبھرائیں گے کیوںکہ ان میں انسانیت نامی کوئی شے نہیں ہے۔
برطانوی وزیر نے پچھلے سال فروری میں مراکش میں گرفتار ہونے والے داعشی دہشت گردوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: مراکشی سیکورٹی فورسز نے داعشی دہشت گردوں سے باقاعدہ طور پر کیمیائی ہتھیار برآمد کرلئے تھے۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر نے شام اور عراق میں داعش کی طرف سے استعمال ہونے والے ممنوعہ اسلحے کا ذکر تک نہیں کیا۔
شام میں داعشی دہشت گردوں نے کئی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔