Thursday 28 November 2024

14 August 2023

عراق کے صوبے نجف اشرف میں دہشت گردانہ حملے

عراق کے صوبے نجف اشرف میں دہشت گردانہ حملے


اتوار کی صبح صوبہ نجف کے ضلع قادسیہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں چھے افراد جاں بحق اور بائیس دیگر زخمی ہوگئے۔

مرنے والوں میں سیکورٹی اہلکار اور عام شہری دونوں شامل ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے صوبہ نجف کے علاقے مشخاب میں بھی ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل ہفتے کے روز عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں27 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
دہشت گرد گروہ داعش نے بغداد بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔