Thursday 28 November 2024

14 August 2023

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا


اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کی اس حالیہ قراداد پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے جس میں اسرا‏ئیل کو صیہونی بستیوں کی تعمیر روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقبل مندوب ریاض منصور نے ادارے کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں قرارداد نمبر تیئیس چونتیس پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ریاض منصور نے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں سے بھی مطالبہ کیا وہ بھی سلامی کونسل کی مذکورہ قرارداد کی حمایت کریں۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئیس دسمبر 2016 کو ایک قرار داد پاس کی تھی جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکنے پر زور دیا گیا تھا۔