پنٹاگون کے ترجمان پیٹرکوک کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ابوبکر بغدادی زندہ ہیں اور بدستور داعش کی سرپرستی کررہے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہےکہ ابوبکر البغدادی کی تلاش جاری ہے اور بہت جلد مارا یا پکڑا جائے گا۔
پیٹر کوک کا کہنا تھا کہ البغدادی کے حوصلے نہایت پست ہوگئے ہیں، کیونکہ اتحادی جنگی طیاروں نے داعش کی کمر توڑ دی ہے۔
امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب البغدادی کے پاس مشاورت کے لئے بھی کوئی نہیں ہے کیوںکہ اس کے تمام تر قریبی ساتھی حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع نے البغدادی کے سر کی قیمت 25 میلین ڈالر مقرر کی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے متعلق کچھ عرصے سے کئی افواہیں گردش میں تھیں کہ وہ زخمی یا ہلاک ہوگئے ہیں تاہم امریکی حکام البغدادی کے زندہ ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔