اس ٹیلی فونی گفتگو میں ترکی کے وزیراعظم بن علی ییلدریم کے عنقریب انجام پانےوالے دورہ عراق کا حوالہ دیتے ہوئے اس دورے کو باہمی تعلقات کو تقویت دینے کے لئے ایک بہترین موقع قراردیا گیا ہے - ترکی اور عراق کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو کی خبر، ترکی کے اخبار ڈیلی صباح نے دی ہے -
انقرہ اور بغداد کے تعلقات اس وقت مزید کشیدہ ہوگئے تھے جب ترکی نے شمالی عراق میں اپنے فوجی باقی رکھنے پر اصرار کیا تھا اور نتیجے میں دونوں کے درمیان شدید لفظی جنگ چھڑگئی تھی - عراق کا مطالبہ ہے کہ ترکی ، شمالی عراق سے اپنے فوجیوں کو واپس بلائے- عراق نے اس مسئلے پر عالمی ادروں میں ترکی کی شکایت کی بھی ہے-