نیویارک کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کو نئے عیسوی سال کے جشن کے موقع پر گذشتہ ہفتے برلن میں ہونےوالے دہشت گردانہ حملے جیسے واقعے کو روکنے کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں-
انیس دسمبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک کے ذریعے دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا- جس میں بارہ افراد ٹرک سے کچل کر ہلاک اور اڑتالیس دیگر زخمی ہو گئے تھے- دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔