روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے روز ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام میں فائر بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس ملک میں داعش اور جبہت النصرہ اور ان سے وابستہ تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوجی کارروائی اور دہشت گردی کے خلاف مہم جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی تعاون کے تناظر میں قزاقستان میں شام کے امن مذاکرات کے انعقاد سے متعلق ہم آہنگی اور صلاح و مشورے کا عمل جاری رکھا جائے۔